16 جولائی 2016 - 11:37
وزیر خارجہ کی اپنے ترک ہم منصب سے تیسری بار ٹیلی فونی گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد اپنے ترک ہم منصب سے تیسری بار ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں ترکی کی تازہ ترین صورتحال سے ایرانی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا- ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ترکی میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات پیدا ہونے والے بحران کے بعد بارہا اس بات پر تاکید کی ہے کہ جمہوری عمل میں عوام کا کردار بہت ہی اہم ہے اور عوام کی خواہشات کا احترام کیا جانا چاہئے-

ان کا کہنا ہے کہ ترک عوام کی جانب سے بہادری کے ساتھ جمہوریت اور ترکی کی منتخب حکومت کے دفاع نے یہ ثابت کر دیا کہ علاقے میں بغاوت کی کوئی جگہ نہیں ہے اور اس کو ناکامی کا ہی منہ دیکھنا پڑے گا۔

.......

/169